24 فروری 2013 - 20:30

انتہا پسند صیہونیوں نے اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے مسجد الاقصی پر آج حملہ کردیا۔

ابنا:اطلاعات کے مطابق صیہونی کالونیوں کے انتہا پسند صیہونیوں نے مسجد الاقصی کے صحن پر دھاوا بول دیا۔انتہاپسند صیہونیوں کو غاصب اسرائيلی حکومت کے فوجیوں کی مدد حاصل تھی۔مسجد الاقصی پر صیہونیوں کا حملہ فلسطینی نمازیوں اور صیہونی کے درمیان جھڑپ کا سبب بنا۔اس دوران غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے 3 فلسطینی نمازیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔ ادھر صیہونی حکومت کی ایک جیل " مجدو " میں ایک فلسطینی نوجوان عرفات جرادات کی شہادت کے بعد فلسطینی مظاہرین نے صیہونی حکومت کے خلاف وسیع احتجاجی مظاہرے کئے ہیں جبکہ عرفات جرادات کی شہادت پر مبنی صیہونی حکام کے اقدام کے خلاف صیہونی حکومت کی جیلوں میں قید ساڑھے چار ہزار فلسطینیوں نے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔